ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں تالاب کا پانی سڑکوں پر آیا، سیلاب سے حال بے حال 

مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں تالاب کا پانی سڑکوں پر آیا، سیلاب سے حال بے حال 

Sun, 28 Jul 2019 22:19:02    S.O. News Service

بھوپال،28/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں ہفتے کی شام سے شروع ہوئی بارش کی وجہ سے اب پانی منجمداور سیلاب کی حالات بنتی جارہی ہے۔ ضلع کھوکراکلا گاؤں میں ایک تالاب کا پل ٹوٹنے کی وجہ سے پورے گاؤں میں پانی بھر گیا اور کئی مکان ڈوبنے کے دہانے پر ہیں اور لوگ گھروں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور انتظامیہ نے کوئی راحت نہیں پہنچا پایا ہے۔وہیں شاجاپور شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی ندی بھی اپنے شباب پر ہے۔غور طلب ہے کہ مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے ملک کے کئی حصے شدید سیلاب کی زد میں ہیں۔مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں شدیدبارش کی وجہ سے سیلاب آ گیا، جہاں سینکڑوں پریشان لوگوں کو بچایا گیا جبکہ آسام اور بہار میں صورت حال سنگین بنی ہوئی ہے، جہاں اب تک 214 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔بارش نے راجستھان میں بھی تباہی مچایی ہے جہاں گزشتہ دو دنوں میں بارش سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اتر پردیش کے مظفرنگر میں شدید بارش کے بعد چھت گرنے سے ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔قومی دارالحکومت دہلی میں 5.25 ملی میٹر بارش ہوئی اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 32.5 اور 25.4 ڈگری سیلسیس پرآ گیا۔محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہلکی بارش کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔مہاراشٹر میں کولہاپور جانے والی مہالکشمی ایکسپریس میں سوار تمام 1,050مسافروں کو ہفتہ کو بچا لیا گیا۔مسافروں کو بچانے کے لئے مختلف ریلیف ایجنسیوں کی طرف سے تقریبا 17 گھنٹے تک مہم چلائی گئی۔ شدید بارش کی وجہ سے ریل کی پٹریوں پر پانی بھرنے سے یہ ٹرین تھانے ضلع میں وگانی کے قریب پھنس گئی تھی۔وسطی ریلوے کے حکام نے بتایا کہ نو حاملہ خواتین سمیت تمام مسافروں کو محفوظ کیاگیا۔ہندوستانی فضائیہ نے تھانے ضلع میں شدید بارش کے سبب سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے 120 سے زیادہ لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا۔این ڈی آر ایف، بحریہ، فضائیہ، فوج، ریلوے اور ریاستی انتظامیہ کی ٹیموں نے مسافروں کو رحلیف مہم شروع کی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریلیف جماعتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرکز پوزیشن پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔بی ایم سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں صبح آٹھ بجے تک ممبئی میں 97.3ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقے میں اس دوران بالترتیب 163 ملی میٹراور132 ملی میٹربارش ہوئی۔


Share: